پولیس ، انتظامیہ کی سرپرستی میں سندھ کے امتحانی مراکز میں نقل کا بازار گرم رہا
منگل 5 مئی 2015 16:31
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اندرون سندھ کے مختلف امتحانی مراکز میں طلبا بلا روک و ٹوک نقل کرتے رہے ، پولیس اہلکار ، سینٹروں کی انتظامیہ اور نگران امتحانی عملہ بھرپور سرپرستی کرتا رہا جبکہ محکمہ تعلیم اور انتظامیہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔لاڑکانہ کے امتحانی مراکز میں بارہویں جماعت کے فزکس کے پرچے میں طلبا نے حسب معمول دھوم دھام سے نقل کی ۔
نہ کوئی روکنے ولا نہ ٹوکنے ولا ، نقل مکاری کا بازار خوب گرم رہا ۔ طلبا نے گائیڈ ، حل شدہ پرچوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ کچھ جدت پسند نقالوں نے موبائل فون کا بھی سہارا لیا ۔ انتظامیہ اور ویجیلینس ٹیمیں خاموش تماشائی بنی رہیں ۔ پرچہ شروع ہوتے ہی فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر 150 روپے کے عوض بہ آسانی دستیاب تھا ۔(جاری ہے)
سینٹر کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود امیدواروں کے رشتہ دار حل شدہ پیپرخرید کر چپراسیوں اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے امتحانی سینٹروں میں پہنچاتے رہے ۔
سکھر بورڈ کی جانب سے گیارہویں جماعت کا قومی زبان اردو کا پرچہ تھا ۔ پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے بوٹی مافیا اور فوٹو اسٹیٹ کے دکانوں پر پہنچ گیا جہاں سے یہ حل شدہ پرچہ امیدواروں کو پہنچایا جاتا رہا ۔ ذرائع کے مطابق پرچہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے امتحانی مرکز کے اسٹاف اور سکھر بورڈ کے نمائندہ کی ملی بھگت سے آٹ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.