فراڈ کیس ‘پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کو 13مئی تک ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا آخری موقع
اگر اعجاز چوہدری کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے‘ بینکنگ کورٹ کے ریمارکس
منگل 5 مئی 2015 17:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بینکنگ کورٹ لاہور نے فراڈ کیس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کو 13مئی تک ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ۔
(جاری ہے)
نجی بینک سے 5کروڑ روپے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری کے خلاف ایف آئی نے بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم بینکنگ جرائم کورٹ نے قرضہ واپس کرنے کی یقین دہانی پر اعجاز چوہدری کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
گزشتہ روز دوروان سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اعجاز احمد چوہدری نے ابھی تک 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے۔ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے والے ملزمان ضمانت کا حق محفوظ نہیں رکھتے ۔ عدالت نے اعجاز چوہدری کو 13مئی تک ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا آخری موقع دے دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اعجاز چوہدری کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.