تکبر نے سعدرفیق کاسیاسی مستقبل تاریک کردیا، جعلی کامیابی کبھی دیرپانہیں ہوتی،خواجہ آصف اور ایاز صادق کی وکٹ بھی گرنے والی ہے، حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامینڈیٹ چوری کیا گیا
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نبیلہ طارق کا این اے 125بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ردعمل
منگل 5 مئی 2015 17:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا ہے کہ خواجہ سعدرفیق کے حدسے زیادہ غروراورتکبر نے ان کاسیاسی مستقبل تاریک کردیا،این اے125میں ری پولنگ کافیصلہ تومحض ایک ٹریلر ہے باقی فلم بھی عنقریب چلے گی۔
(جاری ہے)
منگل کو اپنے ایک بیان میں حلقہ این اے 125بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کئی بارمیڈیا کے روبرواس بات کادعویٰ کیا تھا کہ'' اگرفیصلہ میرے حق میں نہ آیاتوسیاست چھوڑدوں گا''اب موصوف اپناوعدہ وفاکرتے ہوئے سیاست چھوڑدیں۔
جعلی کامیابی کبھی دیرپانہیں ہوتی ،ابھی تو خواجہ سعد رفیق کی ''کلی'' اڑی ہے اگلی گیندپر خواجہ آصف جبکہ اس سے اگلی گیند پرسردارایازصادق کی وکٹ گرے گی، ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامینڈیٹ چوری کیا گیا ۔ایک چورکے انجام اس کے ساتھی چوروں کیلئے نشان عبرت ہے۔عوام کامینڈیٹ چوری کرنیوالے مجرمان کی نااہلی کافی نہیں، انہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کامکافات عمل شروع ہوگیا ،عنقریب ان کے جعلی اقتدارسے نجات کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.