جعلی پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ پر چین جا نے کے خواہش مند گرفتار

منگل 5 مئی 2015 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) جعلی پولیس کر یکٹر سرٹیفیکیٹ پر چین جانے کے خواہش مند متعلقہ سفارتخانہ کے باہر سے گرفتار کرلیے گئے ،وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ایاز علی ، وقاش کمار کو ایجینٹ ملک شفیق سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

05 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء کو حاصل معلومات کے مطابق ایاز علی اور وقاش کمار نے چائینہ جانے کے لیے ایجینٹ ملک شفیق کی مددسے جعلی پولیس کیئریکٹر سرٹیفیکٹ ایمبیسی میں دینے کی مدمیں باہر سے گرفتار کرلیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد ا نسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی شروع کردی ہے جس کے بعد مقدمہ کا اندارج اور تفتیش کا رخ مقرر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایاز علی اور وقاش کمار نے چائینہ جانے کے لیے اپلائی کیا ہواتھاجہاں پیش کیا گیا سرٹیفیکیٹ جعلی ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :