اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد ایک روز کیلئے روک دیا، فریقین کے وکلاء کو( کل )دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
منگل 5 مئی 2015 22:08
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت یافتہ قیدی شفقت حسین کی پھانسی پر ایک روز کے لئے عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کے وکلاء کودلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جرم کے وقت عمر کے تعین کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اﷲ نے کی۔
دوران سماعت فاضل جج کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے کہنے پر شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لئے انکوائری کی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لئے ایف آئی اے کی تحقیقات کی کوئی حیثیت نہیں ، وزارت داخلہ انکوائری کرنے کی مجاز نہیں تھی۔(جاری ہے)
اس موقع پر شفقت حسین کے وکیل نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے ایک مقدمے میں عدالت عظمیٰ نے قرار دیا تھا کہ صرف عدالتی کمیشن ہی سزا یافتہ مجرم کی عمر کا تعین کرنے کا مجاز ہے۔
جسٹس اطہر من اﷲ نے آبزرویشن دی کہ ایگزیکٹو کی طرف سے عمر کے تعین کے لئے بنایا گیا تحقیقاتی کمیشن بادی النظر میں غیر قانونی ہے ، شفقت حسین کو پھانسی دیئے جانے کے بعد اگر ثابت ہوا کہ جرم کے ارتکاب کے وقت وہ نابالغ (کم عمر) تھا تو اس صورت میں صدر پاکستان اور عدالتوں کے لئے اس پھانسی کا جواز کیا ہو گا۔ عدالت عالیہ نے عبوری حکم نامے کے ذریعے شفقت حسین کی پھانسی پر ایک روز کے لئے عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.