گوادر کاشغر روٹ کااولین فائدہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کو پہنچناچاہیے، وزیر اعلیٰ
روٹ کی مبینہ تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیاگیا ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے مظاہرین سے بات چیت
منگل 5 مئی 2015 22:56
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیرعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کا واضح موقف ہے کہ گوادر کاشغر روٹ کااولین فائدہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کو پہنچے اس روٹ کی مبینہ تبدیلی کے حوالے سے انہیں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیاگیا اور وہ خود بھی ابہام کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا تھا کہ وہ کوئٹہ آکر عوامی نمائندوں اور میڈیا کو گوادر کاشغر راہداری کے حوالے سے اعتماد میں لیکر اس میں پائے جانے والے ابہام کو دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی وزیر سے بات کرکے انہیں کوئٹہ کے دورے کی دعوت دیں گے تاکہ جلد از جلد اس مسئلے کو ختم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر کاشغر راہداری کی تبدیلی کے حوالے سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے اسمبلی کے باہر مظاہرہ کرنے والوں سے بات چیت کے دوران کیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ راہداری گوادر کی وجہ سے ہے اگر گوادر نہ ہوتا تو اس راہداری کا منصوبہ بھی نہ بنتا لہذا اس کا فائدہ سب سے پہلے گوادر کے عوام کو اور پھر صوبے کے دیگر علاقوں کے عوام کو پہنچنا چاہئے مظاہرین سے سڑک کے کنارے بیٹھ کر بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں فٹ پاتھ پر بیٹھ کر اس طرح بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ خود بھی عوام میں سے ہیں اور ایک سیاسی ورکر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی نے بھی روٹ کی تبدیلی کے خلاف قرارداد پاس کی ہے ہم سب کا اس حوالے سے مشترکہ مؤقف ہے کہ گوادر کاشغر راہداری کا فائدہ پورے بلوچستان کو پہنچنا چاہئے اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے قائدین نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کے حقوق کے حصول کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں ایکشن کمیٹی کے قیام کا مقصد بھی صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہی ہے راہداری کا فائدہ صوبے کے بلوچ اور پشتون عوام سب کو پہنچنا چاہئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی قوم پرست حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہیں اور ہم صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل اور اراکین صوبائی اسمبلی ، زمرک خان اچکزئی اور پرنس علی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.