ذوالفقار مرزا کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ‘ ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی بدین کیخلاف توہین عدالت اور ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کردی
بدھ 6 مئی 2015 11:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ‘ ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی بدین کیخلاف توہین عدالت اور ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کردی۔
(جاری ہے)
بدھ کو ذوالفقار مرزا کی طرف سے ان کے وکیل اشرف سموں نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمانت کے باوجود گھیراؤ کرکے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے آئی جی اور ڈی آئی جی حیدر آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جبکہ ایس ایس پی بدین کے خلاف بھی توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کے فارم ہاؤس کو چاروں طرف سے پولیس نے گھیر رکھا ہے۔ پولیس ذوالفقار مرزا کی جان کی دشمن ہے۔ عدالت نے پولیس کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم پولیس ایسا کرنے کے لئے تیار نہیں ذوالفقار مرزا قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ان کی جان کو پولیس کی طرف سے خطرہ ہے۔ ذوالفقار مرزا کی مرضی کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی ضمانت میں توسیع کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.