جوڈیشل کمیشن،نجم سیٹھی کی موجودگی پر تحریک انصاف کے وکیل کا اعترا ض
بدھ 6 مئی 2015 14:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) انتخابات 2013ء کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کی استدعا پر سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دیدیا ۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے روبرو جب سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پیش ہوئے تو اس دوران نجم سیٹھی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے اعتراض کیا اور کہا کہ ایک وقت میں ایک گواہ بیان ریکارڈ کیاجاسکتا ہے جس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ نجم سیٹھی کو ہم نے نہیں بلایا وہ خود سے آئے ہوئے تھے انہوں نے نجم سیٹھی کو جاوید اقبال کے بیان ریکارڈ کرانے اور جرح پر باہر جانے کا حکم دیدیا ۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور گواہ بھی موجود ہے تو وہ کمرہ عدالت سے باہر چلا جائے بعد ازاں تحریک انصاف کے وکیل نے جاوید اقبال پر جرح کا آغاز کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.