بلوچستان کے پانچ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز
بدھ 6 مئی 2015 20:21
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) بلوچستان کے پانچ اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداﷲ، ژوب اور شیرانی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم بدھ کو تیسرے روز بھی جاری رہی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان (ای او سی ) سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روزہ مہم کے دوران پانچ لاکھ، 17ہزار 4سو 13بچوں کے پولیو کے خلاف قطرے پلائے جارہے ہیں ، بدھ کے روز کوئٹہ کے چند یونین کونسل میں ہڑتال کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر رہی تاہم ان یونین کونسلز میں ہفتہ تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، تین روز ہ مہم کے کیلئے 11سو 77موبائل ٹیمیں، 132فیکسڈ سائٹ، 46ٹرانزٹ پوائنٹس، 234ایریا انچارج اور 100یونین کونسل انچارج حصہ لے رہے ہیں ، انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری رہی ہے ، ای او سی بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ والدین انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں علاقے میں موجود ٹیموں کی مدد کریں تاکہ اس خطرناک بیماری کا جھڑ سے خاتمہ ممکن ہوسکے۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.