حکومت نے این اے125سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کرلیا
اگلے دو روز میں خواجہ سعدرفیق کی طرف سے خواجہ حارث سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے،عمران خان کے احتجاج کامقصد مسلم لیگ ن کی اقتصادی پالیسیوں کوسبوتاژ کرنا ہے،عمران خان تہذیب اورقانون کے دائرے کے اندررہ کرسیاست کریں وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا احسن اقبال، دانیال عزیز، قانون دان اوشتراوصاف علی خان اورچودھری طلال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 6 مئی 2015 22:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے125سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے اوراگلے دو روز میں خواجہ سعدرفیق کی طرف سے خواجہ حارث سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے،عمران خان کے احتجاج کامقصد مسلم لیگ ن کی اقتصادی پالیسیوں کوسبوتاژ کرنا ہے،عمران خان تہذیب اورقانون کے دائرے کے اندررہ کرسیاست کریں۔
بدھ کووفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز، قانون دان اوشتراوصاف علی خان اورچودھری طلال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے این اے125 کے فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم اور دیگرپارٹی رہنماؤں کوآگاہ کیا اورسپریم کورٹ جانے کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی اورمتفقہ طورپرسب کی رائے ایک جیسی تھی لیکن خواجہ سعدرفیق کی خواہش اورتمناتھی کہ انہیں انتخابی میدان میں جاکرمقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ حلقے کے عوام نے چند دن پہلے ہی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست دی ہے اورووٹروں نے اپنے رد عمل کااظہار کردیاہے وزیراعظم نے سیاسی رفقاء اورقانونی ماہرین کی رائے کو سنا اورخواجہ سعدرفیق کی بھی خواہش کو سنا،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ لاہور کاحلقہ این اے 125 میں خواجہ سعد رفیق کے حلقے کے فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے جشن کے طورپرمنایا اگر عمران خان ٹریبونل کے فیصلے پرجشن منارہے ہیں تو چھ ماہ کنٹینر پر کیوں ضائع کئے پاکستان کوئی بناناری پبلک نہیں اس ملک کے اندر آئین اورقانون ہے ٹریبونل 2013ء اور2014ء میں بھی موجودتھا کیا وجہ ہے کہ عمران خان نے لاؤلشکر کے ساتھ اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالا اور پاکستان کاامیج بیرونی دنیامیں خراب کیا اور ملک کے اندر بے یقینی کی کیفیت پیدا کی انہوں نے کہاکہ عمران خان کے درپردہ مقاصد کچھ اورتھے مسلم لیگ ن کی حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو اپنے پاؤں پرکھڑا کررہی ہیں اوراگر چینی سرمایہ کاری آگئی تو پی ٹی آئی کا 2018ء کے الیکشن میں 2013ء سے بھی برا حال ہوگا چینی صدر پاکستان آئے اور 46ارب روپے کی سیف ہیون کیلئے کام شروع کیا گیا دنیابھر کے اخبارات اور جریدے ریٹنگ ایجنسیاں یہ کہہ رہی ہیں کہ موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کومستحکم کررہی ہے اوراقتصادی راہداری کامنصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کامنصوبہ ہے اس منصوبے پردستخط ہونے کے بعد عمران خان کو پھر یہ لگا کہ اگراقتصادی راہداری کامنصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا تو پھران کاخواب شرمندہ تعبیر کبھی نہیں ہوگا اور2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.