مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور چائنا یوینورسٹی آف مائننگ کے درمیان مشترکہ طور پر تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں کرنے کامعاہدہ طے پا گیا

بدھ 6 مئی 2015 22:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈٹیکنالوجی جامشورو اور چائنا یوینورسٹی آف مائننگ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان مشترکہ طور پر تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں کرنے کامعاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور چائنا یونیورسٹی آف مائننگ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر پروفیسر یانگ رینشو ) Yang Renshu ( نے دستخط کئے، یہ معاہدہ مہران یونیورسٹی کے وفد کے چائنا کے تعلیمی دورے کے دوران کیا گیا، معاہدے کے مطابق دونوں جامعات کے اساتذہ اور طلبہ باہمی طور پرتحقیقی سرگرمیاں کر سکیں گے جن میں کانفرنسیں، سیمینار، ورکشاپ اور وڈیو لنک کے ذریعے کلاسزلینا شامل ہیں، مہران یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کو مائننگ یونیورسٹی چائنا کی اسکالرشپس بھی دی جائینگی، معاہدے کی مدت 5سال ہے جس میں کوئی بھی ردو بدل دونوں اداروں کے سربراہان کی مشترکہ رائے سے کی جاسکے گی۔