تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ملکی معیشت کومضبوط بنایا جاسکتا ہے، راول شاپنگ فیسٹول کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے، شہر بھر کے بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا
مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما ڈاکٹر جمال ناصرکا موتی بازار میں تقریب سے خطاب
بدھ 6 مئی 2015 22:48
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ملکی معیشت کومضبوط بنایا جاسکتا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے گذشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کی جانب سے شہر بھر کے مختلف بازاروں میں جاری راول شاپنگ فیسٹؤل کے سلسلے میں موتی بازار میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ راول شاپنگ فیسٹول کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے اورشہر بھر کے بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔(جاری ہے)
اس موقع پر طاہرہ اورنگزیب ایم این اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
اس موقع پر صدر انجمن تاجران موتی بازار چوہدری اقبال احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے شہر بھر کے مختلف بازاروں میں جاری راول شاپنگ فیسٹؤل ملکی تاریخ کا دوبئی شاپنگ فیسٹول کی طرز کا پہلا بڑا شاپنگ فیسٹؤل ہے جس میں اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے ساتھ ساتھ بذریعہ قرعہ اندازی انعامات کی تقسیم بھی کی جارہی ہے جس سے ناصرف راولپنڈی اسلام آباد بلکہ گرد و نواح کے صارفین کی ایک بڑی تعداد مستفیذ ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر طاہر تاج بھٹی ، راشد زبیر بٹ ، عابد مغل ، یاسر بٹ اور انجمن تاجران کے صدور ،سیکرٹری اور ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.