جوڈیشل کمیشن 2013ء کے انتخابات میں دنادلی بارے ثبوتوں اور گواہوں کوسننے کے بعد فیصلہ کرے گا ،سعد رفیق کوالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا حق ہے ، ماں جیسی شفیق ہستی اس کائنات میں نہیں
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا 7ویں سالانہ ’’ ماں تجھے سلام کانفرنس ‘‘سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
جمعرات 7 مئی 2015 20:06
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ثبوتوں اور گواہوں کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا 2013ء کے انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی یا نہیں ہوئی مگر کسی بڑے پیمانے پر دھاندلی نظر نہیں آئی خواجہ سعد رفیق کو اس فیصلے بارے سپریم کورٹ جانے کا حق ہے کیونکہ الیکشن ٹربیونل میں تو دس دس سال لگ جاتے ہیں۔
ماں جیسی شفیق ہستی اس کائنات میں نہیں جو خود تو دکھ سہتی ہے مگر اولاد کو آرام میں رکھتی ہے ۔ وہ جمعرات کو ملتان لاء کالج چونگی نمبر 9پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم مان کے سلسلے میں 7ویں سالانہ ’’ ماں تجھے سلام کانفرنس ‘‘ 2015ء کی منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر مہمانان خاص سیاسی و سماجی رہنما مخدوم سید زوہیب گیلانی ، پروفیسر محمد حنیف چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ، چوہدری ذوالفقار علی ، سعید اﷲ خان ، امیر اﷲ شیخ ، سہیل عمران صدیقی ، عمران اعظمی ، طاہرہ نجم ، مسز ہادیہ عمران ، شہناز ذوالفقار ، نذیراں اقبال ، نعیم ترین ، رخشند جبین ، شوکت شاہ بخاری ، یاسمین خاکوانی ، شاہد جمیل اور عامر شہزاد صدیقی تقریب کے میزبان نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن تھے جبکہ جنرل سیکرٹری میاں وقاص فرید قریشی اور سیکرٹری انفارمیشن محمد ارسلان علوی معاونین تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے بھی ماں کے قدموں تلے جنت رکھ کر اس کا مرتبہ و مقام بلند کیا میری تربیت میری ماں کا بڑا ہاتھ ہے وہ میری رہنما اور رہبر تھیں آج میں جس مقام پر ہوں یہ انکی دعاؤں کا ثمر ہے میری ماں نے مجھے اصولوں پر قائم رہنے درس دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم زوہیب گیلانی ، پروفیسر حنیف چوہدری ، حمید رضا صدیقی اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ نئی نسل کو رشتوں کے تقد س روشناس کروانا ہمارا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے ماں سینکڑوں دکھ دردسہہ کر اور ہزاروں مشکلات کا سامنا کرکے اپنی اولاد کی پرورش کر تی ہے اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ بڑے ہو کر ماں کے دودھ کا قرض ادا کرنے کا سعی کریں ۔ اس موقع پر چوہدری ذوالفقار ، سعید اﷲ خان ، امیر اﷲ شیخ ، طاہرہ نجم ، عمران اعظمی ، نذیراں اقبال ،ساجد علی ملتانی، محمد ایوب خان ، ملک اعجاز سومرو اورعامر شہزاد صدیقی ، یاسمین خاکوانی نے بھی خطاب کیا جبکہ سکول ، کالجز کے طلبہ و طالبات نے تقاریر کے ذریعے ماں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حوالے دئیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اسے فیصلے پر کہوں گا کہ انہیں سپریم کورٹ جانے کا حق ہے قانون دان اس بارے جائز ہ لیں گے تاہم یہ فیصلہ میری سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ جب میں نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تو اس میں دھاندلی ہوئی اور گڑ بڑ کی گئی مگر اس کے باوجود میں نے نتائج کو قبول کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش تھی کہ دھاندلی کے خاتمے کیلئے مزید تبدیلیاں لائی جائیں اور جو خامیاں ہیں وہ دور کی جائیں تقریب کے اختتام پر مدر ڈرے تقریب میں شامل ہونے والے بیسٹ ماؤں کو مخدوم جاوید ہاشمی نے انعامات بھی تقسیم کیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
-
کرغستان میں موجود طلبہ وطالبات اپنے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں
-
قوم سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے
-
بیرسٹر گوہر کا وزارت خارجہ سے کرغستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بحفاظت پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
-
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے مابین شدید جھڑپیں
-
بشکیک معاملے کے حل کیلئے سیاست ایک طرف رکھ دینی چاہیے، زلفی بخاری
-
حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید کمی کردی
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کی کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات
-
نوازشریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت سے متعلق لفظی گولہ باری زیب نہیں دیتی، خواجہ سعد رفیق
-
سائفر کیس،عمران خان اورشاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
-
حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.