باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، سکیورٹی فورسزنے میزائل ، موٹر گولے اور توپ کا گولہ ناکارہ بنا دیا

جمعرات 7 مئی 2015 20:35

باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، سکیورٹی فورسزنے میزائل ..

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ، پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی ،کگہ او رمخہ نامی علاقوں میں چار میزائل ، چار مارٹر گولے اور ایک توپ کا گولہ ناکارہ بنادیا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایک وفاقی حساس ادارے کی اطلاع پر باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تحصیل ماموند کے علاقوں کگہ اور مخہ میں نصب طاقتورمیزائلوں اور مارٹر گولوں کو ناکارہ بناکر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کو وفاقی حساس ادارے کی جانب سے اطلاع ملی کہ کھیتوں میں تخریب کاری کی غرض سے میزائل ، اور مارٹر گولے رکھے گئے ہیں جس پر پولیٹیکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فیاض شیرپاؤ اور لیویز صوبیدار میجر رحمت گل کے نگرانی میں باجوڑ لیویز فورس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے میں فوری طورپر پہنچ کر چار میزائل ، چار مارٹر گولوں اور ایک توپ کے گولے کو ناکارہ بناکر علاقے میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پولیٹیکل ایجنٹ کے خصوصی ہدایت پر ایجنسی بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردی گئی ہیں اور داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :