سکھرپارٹیز الائنس کا شہرکی ابتر صورتحال اور پانی بحران اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف10مئی کو دھرنے کا اعلان
جمعرات 7 مئی 2015 22:17
سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) سکھرپارٹیز الائنس نے شہرکی ابتر صورتحال پانی کے بحران، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور منتخب نمائندوں کیخلاف10مئی کو منتخب نمائندوں،نساسک اور دیگر محکموں کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا شہریوں سے رابطہ مہم شروع دھرنے میں تمام جماعتوں کے اراکین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع تفصیلات کے مطابق سکھرپارٹیز الائنس کے چیئرمین مشرف محمود قادری جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سعیدا حمد اعوان نے کہا ہے کہ سکھرشہرکی تباہی کے ذمہ دار سکھرکے منتخب نمائندے ہین ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر رضوان قادری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر مشرف محمود قادری کا کہنا تھا کہ آج سکھرکھنڈرات کا نقشہ پیش کررہاہے نساسک انتطامیہ نے شہرکو کھنڈربنادیا ہے سیاسی ٹھیکیداروں نے مال تو بٹورلیا ہے لیکن ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں منتخب نمائندوں نے سکھرکوپیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے شہرکے بجائے اپنے گھروں کو پیرس بنادیا ہے ضلعی انتظامیہ صرف اجلاسوں اور خبروں تک محدود ہے کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ نساسک اور تمام محکموں کیخلاف اور منتخب نمائندوں کیخلاف10مئی کو بھرپور انداز میں دھرنا دیاجائیگا جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے ان سے رابطہ شروع کیاجائے گا اس موقع پر مولانا محمد افضل حسینی بھی موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.