پنجاب میں ڈینگی پھر سے سر اٹھانے لگا،ایک اور شخص میں مرض کی تصدیق ہوگئی ‘ نجی ٹی وی

جمعہ 8 مئی 2015 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی پھر سے سر اٹھانے لگا،24گھنٹوں کے دوران مزید ایک اور شخص میں مرض کی تصدیق ہوگئی جبکہ دو روز کے دوران لاہور،فیصل آباد،شیخوپورہ کے مختلف مقامات سے 1ہزار سے زائد لاروا ء بھی برآمدہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج کینٹ کے رہائشی 35سالہ عبداللہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے، متاثرہ شخص چند روزقبل شدید بخار کی حالت میں ہسپتال لایا گیا،انسٹیٹیوٹ فار پبلک ہیلتھ میں عبداللہ کے خون کے نمونے بھیجے گئے جہاں مرض کی تصدیق کردی گئی ہے،صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 5ہوگئی ہے جبکہ لاہور،شیخوپورہ اور فیصل آباد سے لاروا ء برآمدگی کا سلسلہ بھی جاری ہے،لاہور کے 1221،شیخوپورہ سے 38اور فیصل آباد میں لاروا برآمدگی کی 13نمونے مثبت ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :