پاک کالونی میں فائرنگ سے رکشے میں سوار شخص جاں بحق

پیر 11 مئی 2015 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) پاک کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رکشے میں سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود حسرت موہانی کالونی نزد گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چلتے رکشے پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے،فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 32سالہ زوہیب حسن ولد مہتاب حسین سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ایس ایچ او عرفان آصف کے مطابق مقتول حسرت موہانی کالونی کا ہی رہائشی تھا تاہم وجہ قتل اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے

متعلقہ عنوان :