کلے کورٹ پررافیل نڈال کو شکست دینا آسان نہیں تھا، اینڈی مرے

منگل 12 مئی 2015 12:37

کلے کورٹ پررافیل نڈال کو شکست دینا آسان نہیں تھا، اینڈی مرے

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی۔2015ء) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ کلے کورٹ پر ماسٹرز ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہیں ، رافیل نڈال کو شکست دینا آسان نہیں تھا ۔ اینڈی مرے نے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں چار بار کے چیمپئن رافیل نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 6-3 اور 6-2 رہا ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار کلے کورٹ پر ٹائٹل جیت کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ، ان کے لئے یہ میچ بہت ٹف تھا، رافیل نڈال جیسے کھلاڑی کو شکست دینا آسان نہیں تھا، سب جانتے ہیں کہ وہ کلے کورٹ پر کتنے سخت حریف ثابت ہوتے ہیں۔

اینڈی مرے نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔