میرے والدین مجھے زیادہ اہمیت دینے لگے ہیں، دیپکا
منگل 12 مئی 2015 13:44
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلم ''پیکو'' کے بعد میرے والدین نے مجھے زیادہ اہمیت دینا شروع کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ''پیکو'' میں امیتابھ بچن کا کردار حقیقی زندگی میں میرے والد سے کافی مختلف ہے۔
(جاری ہے)
تاہم انہوں نے کہا کہ اس فلم کے سیٹ پر جانے سے پہلے میں اپنے والد کی طرف سے ملنے والی عزت اور تعریف کو ذہن میں رکھ کر جاتی تھی. انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ڈائریکٹر شیوجیت نے مجھے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ لائن دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس فلم کے بعد میرے والدین مجھے زیادہ اہمیت دینے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں خواتین کیلئے بہت کچھ ہے کیونکہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو خواتین کے حق میں دکھائی گئی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.