سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ،لوگ گھر وں میں محصور،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
منگل 12 مئی 2015 18:16
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی موسم گرما کی آمد کیساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،گرمی کے باعث لوگ گھر وں میں محصورہو گئے ،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، تفصیلات کے مطابق سکھرمیں موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا اور سورج کی تپش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیاہے تفصٰلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھرو اسکے گردنواح کے علاقوں میں گرمی کے باعث ہونے والے اضافے کے بعد لوگوں نے پا رکوں میں ڈیرے ڈال کر چھاؤں اور ٹھنڈے مشروبات کا سہارا لینا شروع کر دیاجبکہ دوسری جانب گرمی کے باعث شہر کے تجارتی و کاروباری مراکزمیں بھی لوگوں کا رش کم رہا اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی شہر میں گرمی کے اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور ریٹ میں بھی تحاشہ اضافہ ہو جانے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے اور دکاندار گنے داموں فروخت میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.