فلپائن : فیکٹری میں آگ لگنے سے 72 ہلاک
جمعرات 14 مئی 2015 11:44
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی2015ء) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے 72 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ نیشنل پولیس چیف لیونارڈو ایسپنا نے اپنی انتہائی جذبات پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زیادہ تر افراد کی محض ہڈیاں اور ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ہلاک اور لاپتہ افراد کے رشتے داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ آگ سے بچاؤ کا خراب حفاظتی معیار تھا، جبکہ دوسری منزل پر لگائی گئی لوہے کی گِرلوں کی وجہ سے بھی لوگوں کو انخلاء کا راستہ نہیں مل سکا۔ اس کے ساتھ ساتھ فیکٹری ملازمین کو مناسب سیفٹی ٹریننگ بھی فراہم نہیں کی گئی تھی۔(جاری ہے)
فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کیا، تاہم بدھ کو رات گئے لگنے والی اس آگ کے بعد گرمی کی شدت بڑھ جانے اور عمارت کی مخدوش صورتحال کے باعث تلاش کا کام روک دیا گیا، جسے جمعرات کو دوبارہ شروع کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے قبل دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ منیلا کے مضافات میں واقع اس دو منزلہ فیکٹری میں تقریباً 300 افراد کام کرتے تھے، فیکٹری میں مقامی مارکیٹ کے لیے پلاسٹک کے سستے جوتے اور چپلیں بنائی جاتی تھیں۔ جبکہ اس حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ فیکٹری مالکان نے فائر اینڈ بلڈنگ سیفٹی اسٹینڈرڈز پر عمل کیا یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.