ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد اور متحدہ مرکز نائن زیرو کے اطراف میں جمعہ کو اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی
رینجرز نے نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں گشت کیا، مختلف مقامات کی تلاشی لی اور واپس روانہ ہوگئی
جمعہ 15 مئی 2015 22:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد اور متحدہ مرکز نائن زیرو کے اطراف میں جمعہ کو اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، رینجرز نے نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں گشت کیا، مختلف مقامات کی تلاشی لی اور واپس روانہ ہوگئی۔رینجرز ذرائع کے مطابق نائن زیروکے اطراف میں اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، اہل کاروں نے مختلف گلیوں میں گشت کیا، رینجرز کی جانب سے عزیزآبادکے مختلف علاقوں میں مقامات کی تلاشی بھی لی گئی،ر ینجرز نے عائشہ منزل،مکاچوک اوراطراف کے علاقوں میں گشت پوزیشنز سنبھالیں اور کچھ دیر کے گشت کے بعد واپس روانہ ہوگئے، تاہم علاقے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے ہیڈکواٹرز نائن زیرو پر مارچ کے مہینے میں چھاپا مارا گیا تھا، جہاں سے سزایافتہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کا دعوی کیا گیا ، چھاپے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں ہلچل مچ گئی، بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگیا۔(جاری ہے)
رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے نائن زیرو کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دو گھنٹے تک کارروائی کی گئی جس میں انھیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.