کیلیفورنیا میں شدید برفباری ، نظام زندگی مفلوج ہو گیا

ہفتہ 16 مئی 2015 11:46

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقے میں ایک بار پھر برفباری اور بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ، سائیکل ریس کو دوسرے شہر منتقل کر دیا گیا ، پہاڑی علاقے بگ بیئر لیک میں مئی کو موسم بہار اور ہلکی گرمی کا مہینہ کہا جاتا ہے لیکن برفباری اور بارش نے شہر کے باسیوں کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق تین سے چھ انچ برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی جنوبی کیلیفورنیا میں بے موسم کی برفباری ہوئی تھی۔ برف اور بارش کے باعث ایمجن ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کو سانتا کلاریٹا منتقل کرنا پڑا۔ سائیکل ریس گزشتہ دس برس سے بگ بیئر لیک میں منعقد کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :