پشاور ٗ پولیو قطرے پلانے کا کاؤنٹر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ درجنوں مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کاانکشاف
کاؤنٹر نامعلوم وجوہات کی بناء پر ختم کر دیا گیا ٗ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٗذرائع امیگریشن حکام کی جانب سے کاؤنٹر نامعلوم وجوہات کی بنا ختم کردیا گیا ہے ٗ کشمالہ اورکزئی
ہفتہ 16 مئی 2015 16:27
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے باچا خان ایئر پورٹ سے بیرونی ممالک جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا کاؤنٹر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ درجنوں مسافروں کو بیرونی ممالک جانے سے روکے جانیکاانکشاف ہوا ہے بی بی سی کے مطابق پاکستان میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج اضافے کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی سفارش پر گذشتہ سال پاکستان سے باہر سفر کرنے والے مسافروں پر پولیو کے قطرے پینے کو لازم کیا گیا تھا ٗفیصلے کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پولیو کے قطرے پلانے کے کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے تھے۔
باچا خان ایئر پورٹ کے ڈیپارچر لاونچ میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے ایک ایسا ہی کاؤنٹر بنایا گیا تھا جہاں مسافروں کو موقع پر پولیو کے قطرے پلانے کے بعد ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا تھا جس پر مسافر بیرونی ممالک کا سفر کرسکتے تھے تاہم گذشتہ کچھ عرصہ سے یہ کاؤنٹر نامعلوم وجوہات کی بناء پر ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد باہر کے ممالک جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.