کاشتکاروں کو اب تک گندم خریداری مہم کے دوران 80ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ‘شہبازشریف
کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی خیال رکھاہے آئندہ بھی رکھیں گے ،گندم خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کریں گے پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ مل رہاہے،وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 16 مئی 2015 18:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں گندم خریداری مہم پر پیشر فت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 25لاکھ میٹرک ٹن گند م کسانوں سے خریدی جا چکی ہے۔
پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ مل رہاہے اورکاشتکاروں کو اب تک گندم خریداری مہم کے دوران 80ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی خیال رکھاہے آئندہ بھی رکھیں گے اورگندم خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے اور 2لاکھ 6ہزار کاشتکارو ں کا الیکٹرانک ڈیٹا مرتب ہو چکا ہے ۔
با ردانہ کی تقسیم وضع کردہ پالیسی کے تحت شفاف انداز سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور مڈل مین یا آڑھتی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ سیکرٹری خوراک نے گندم خریداری مہم 2015-16 پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔صوبائی وزراء بلال یاسین ، ڈاکٹر فرخ جاوید ، ایم پی اے رانا ثناء اﷲ ، چیف سیکرٹری، ایم ڈی پاسکواور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.