پی سی بی نے زمبابوین ٹیم کی آمد کے موقع پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس نو گو ایریا قرار دیدیا

ہفتہ 16 مئی 2015 23:31

پی سی بی نے زمبابوین ٹیم کی آمد کے موقع پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی ۔2015ء ) پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے زمبابوے کی ٹیم کی آمد کے موقع پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو نو گو ایریا قرار دیدیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کی جانب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شہریوں سے پیشگی معذرت چاہتے ہیں تاہم نشتر پار ک سپورٹس کمپلیکس کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نو گو ایریا قرار دیدیا گیا ہے اور میڈ یا کے نمائندے پر خصوصی پاسز کی بدولت ہی وہاں داخل ہو سکیں گے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چھ سال کے طویل عرصے کے بعد ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے اور زمبابوے کی ٹیم کی سکیورٹی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں جس کے لیے انہیں بھی شہریوں کا تعاون درکارہے۔

متعلقہ عنوان :