آئی پی ایل ‘یوراج ‘دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز انکی ٹیم کو لاکھوں کا پڑا ‘ ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے رہی
پیر 18 مئی 2015 11:46
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء) انڈین پریمیر لیگ کے آٹھویں سیزن میں سب سے مہنگے اور کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے یوراج ‘دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز ان کی ٹیموں کو لاکھوں روپے کا پڑا ہے ‘فاسٹ بولر ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے رہی ۔تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو نیلامی میں ساڑھے دس کروڑ میں خریدا گیا تھاکارتک کیلئے آئی پی ایل کا یہ سیزن سپر فلاپ رہادائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کارتک 14 میچوں میں 11.66 کی اوسط سے صرف 105 رنز ہی بنا سکے اس طرح ان کی ٹیم کیلئے کارتک کے ہر رنز کی لاگت تقریباً 10 لاکھ روپے رہی ‘کارتک ایک بار بھی نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکے۔
آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے بیٹسمین یوراج سنگھ کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے 16 کروڑ روپے میں خریدا تھاان کی ٹیم کی کارکردگی تو خراب رہی رہی تاہم یوراج سنگھ کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی۔(جاری ہے)
یوراج نے 14 میچوں میں 19.07 کی اوسط سے 248 رنز بنائیاس طرح یوراج کا ہر رنز ان کی فرنچائز کو تقریباً 6.45 لاکھ روپے کا پڑا۔نیلامی میں تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز ہیں۔
میتھیوز کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے نیلامی میں ساڑھے سات کروڑ روپے میں خریدا۔ میتھیوز نے 11 میچوں میں کل 144 رنز بنائے اور اس طرح ان کی فرنچائز کو ان ہر رنز تقریباً 5.20 لاکھ روپے کا پڑا۔ دہلی ڈیئر ڈیولز نے ظہیر خان کو چار کروڑ روپے میں خریدا تھا۔بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے ظہیر خان نے صرف 7 ہی میچ کھیلے تاہم اپنی شہرت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور ان کی جھولی میں صرف سات وکٹ ہی آئی ہیں اس طرح ظہیر کی ایک وکٹ ان کی فرنچائز کو 57.14 لاکھ روپے کی پڑی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.