زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحا لی کے دروازے کھلیں گے، شکیل شیخ
پیر 18 مئی 2015 14:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے رکن اورکرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ نے کہا ہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد کیلئے مزید دروازیں کھلے گے ، زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے وفاق، پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تعاون مثالی ہے، زمبابوے کا دورہ پی سی بی کی کوششوں کا پہلا مرحلہ ہے ، دیگر ٹیسٹ ٹیموں کو بھی پاکستان لانے کیلئے پر امید ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب مہمان ٹیم کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل شیخ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زمبابوین ٹیم کا پاکستان دورہ کرنا پی سی بی کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کی ہے جو ضرور رنگ لائی گی اور ملک میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے گے جبکہ شایقین کرکٹ طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے جو بہت عرصے سے اسکے منتظر تھے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.