شمالی وزیرستان، مختلف کارروائیوں میں 21شدت پسند ہلاک،سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک حوالدار جاں بحق
فہد شبیر بدھ 20 مئی 2015 19:06
پشاور (رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل اور شوال میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں مقامی اور سرکاری ذرائع کی اطلاعات کے مطابق 21شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سات ٹھکانے بھی تباہ ہو ئے ہیں ، دوسرے واقعہ میں سپین وام کے علاقے میں سڑک کے کنارے بم پھٹنے سے سیکورٹی فورسز کا ایک حوالدار جاں بحق جبکہ ایک سپاہی زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دتہ خیل کے علاقہ گورویک میں پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو پانچ مقامات پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس میں پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی ار ) کے مطابق تیرہ شدت پسند ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ پانچ ٹھکانے تباہ ہو ئے ہیں اسی ہی رات مقامی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق شوال کے علاقے وچہ درہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں اٹھ شدت پسند ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے اس رپورٹ کی نہ تو تصدیق کی تھی اور نہ ہی تردید ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.