سندھ ،تعلیمی ادار وں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 21 مئی 2015 13:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 3 اگست تک بند رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ سندھ میں موسم گرما کی عام تعطیلات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ بھر کے نجی و سرکاری سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جون 2015ء سے ہو گا اور عام تعطیلات 3 اگست 2015ء تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نجی و سرکاری سکولوں اور کالجوں میں 3 اگست 2015ء سے تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :