ہسپتالوں کے مضر صحت کچرے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پروجیکٹ میں چائنیز ماہرین نے دلچسپی کا اظہارکیا ہے، روشن علی شیخ
جمعرات 21 مئی 2015 18:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) چینی ماہرین پر مشتمل ایک پانچ رکنی وفد نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ روشن علی شیخ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ہسپتالوں کے مضر صحت کچرے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پروجیکٹ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں چائنیز ماہرین Li Jiw Hong اور Jiao Zhixing جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آپریشن کراچی اے ڈی سنجنانی اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ محمد شبیہ صدیقی موجود تھے ۔
روشن علی شیخ نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام گھروں سے ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کا نظام قائم کیا جائے گا جسے نزدیک ترین گاربیج ٹرانسفر ایشن (GTS) میں محفوظ طریقے سے منتقل کیاجائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی میں جدید سائنسی طریقہ کار پر کچرے کا ایک مربوط نظام متعارف کرارہا ہے جس میں کچرے کو صحت کے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق پروسس کیاجائے گا اور کچرے کو زیادہ سے زیادہ ری سائیکلینگ کرکے اس سے قیمتی اشیاء علیحدہ کی جائیں گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.