بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغا زہوچکا ،آغا شہباز خان درانی

طویل المدتی منصوبے تشکیل پانے کی وجہ سے مستقبل و قریب میں ملکی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں آئینگی،رہنماء ن لیگ بلوچستان

جمعرات 21 مئی 2015 20:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء سینیٹ میں انشورنس کمیٹی کے چیئرمین آغا شہباز خان درانی نے کہاہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغا زہوچکا ہے ۔ طویل المدتی منصوبے تشکیل پانے کی وجہ سے مستقبل و قریب میں ملک کی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی وژن اور سیاسی بصیر ت کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں سیاسی مفاہمت سمیت تمام شعبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

ملک میں جمہوریت آئین کی بالادستی ترقی و خوشحالی کا عملی نمونہ دیکھنے میں آرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی معاہدات اور سرمائیہ کاری سے ہم پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آئیگا ۔

(جاری ہے)

سینٹر آغا شہباز خان درانی نے کہاکہ ماضی کی طرف جھانکنے کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا ۔ جو قومیں طویل المدتی منصوبے تشکیل دیتی ہیں وہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے کامیابی سے بھی ہمکنار ہوتے ہیں ۔

بدقسمتی سے ملک میں طویل عرصے سے میگاپراجیکٹس اور بین الاقوامی معاہدات اور سرمائیہ کاری روکی ہوئی تھی ۔ جس سے ترقی کا سفر بھی آگے نہیں بڑھ رہا تھا تاہم مسلم لیگ (ن)کی حکومت اقتدار میں آتے ہی ملک و قوم کی ترقی کا سوچ لیکر آگے بڑھی اور دوسال کی مختصر مدت میں نہ صرف امن وامان کی بہتری میں کافی حدتک کامیاب رہی بلکہ بین الاقوامی سرمائیہ کاری کے رجحان کو کافی حد تک فروغ دیا ۔ آج ملک میں شاہراہیں بن رہی ہیں ۔ بجلی کے بحران کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔ روزگار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ۔ یہ تمام تر اقدامات مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی حب الوطنی اور سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :