وزیراعظم صورتحال کے پیش نظر دفاعی فنڈ کا اعلان کریں،عبدالقیوم شیخ

جمعرات 21 مئی 2015 22:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سابقہ رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہا ہے کہ ہم ایک عرصے سے حالت جنگ کا شکار ہیں، وزیراعظم صورتحال کے پیش نظر دفاعی فنڈ کا اعلان کریں، انہوں نے کہاکہ دفاعی فنڈز میں عوام سے زکوٰۃ ، فطرہ وصولی کیلئے اکاؤنٹ نمبربینک کی ہر برانچ کو جاری کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن قوتیں ملک کو تہہ وبالا کرنے کے درپے ہیں ، دہشت گردی اور تخریب کاری کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان کے عوام اور پاک فوج ملک کیخلاف اُٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال باہر پھینکیں گے، انہوں نے کہاکہ اوکس طیارے جدید ترین ہتھیار عوام کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :