لاہور، نجی ٹی وی کے کیمرہ مین یوسف کھوکھر قتل کیس میں ملوث حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت منظور،ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
جمعرات 21 مئی 2015 22:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) عدالت نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین یوسف کھوکھر قتل کیس میں ملوث حکیم ذیشان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظو رکرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے ۔
(جاری ہے)
استغاثہ کے مطا بق عظمی راؤ عرف طوبی وغیرہ نے ملزم سے زہر لے کر یوسف کھوکھر کو کھلا دیا تھا جس کے باعث ا س کی موت واقعہ ہو گئی تھی ۔
گزشتہ روز ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اختیا رکیا کہ مقتول کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق یوسف کھوکھر کو زہر دیا ہی نہیں گیا اس لئے وہ قتل کا ملزم نہیں رہا لہذا عدالت اس کی جانب سے دائردرخواست ضمانت منظو رکرے۔فاضل عدالت نے ان دلائل کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.