حکومت پنجاب اور پاک فوج کے تعاون سے محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی ہونیوالے07افسران ،12چیف وارڈر اور 989 وارڈران پر مشتمل دوسرے بیچ نے آزاد کشمیر رجمنٹل ٹریننگ سنٹر مانسر کیمپ ضلع اٹک میں تین ماہ کا بنیادی تربیتی کورس مکمل کر لیا
جمعہ 22 مئی 2015 14:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) حکومت پنجاب اور پاک فوج کے تعاون سے محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی ہونے والے07افسران ،12چیف وارڈر اور 989 وارڈران پر مشتمل دوسرے بیچ نے آزاد کشمیر رجمنٹل ٹریننگ سنٹر مانسر کیمپ ضلع اٹک میں تین ماہ کا بنیادی تربیتی کورس مکمل کر لیااور اس سلسلے میں گزشتہ روز پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا ۔تقریب کی صدارت کمانڈنٹ ٹریننگ سنٹر برگیڈیئر قدیم اقبال نے کی جبکہ مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر تھے ۔
شاہد سلیم بیگ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، راولپنڈی ریجن نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی جسکی کمان چیف وارڈر محمد اسد نے کی ۔(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔اس سے قبل تربیت مکمل کرنے والے اہلکاران نے کورس کے مختلف شعبوں میں تربیت کا عملی مظاہرہ کیا ۔ مہمان خصوصی نے کورس کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاران میں انعامی شیلڈیں تقسیم کیں اور انکے لئے فی کس دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے ملک میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اہلکاران پر اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری اور جذبہ حب الوطنی کے تحت سرانجام دینے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹریننگ جیلوں کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.