الیکشن کمیشن کا کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی خلاف ورزیوں کا نوٹس، دو سیکرٹریز 25 مئی کو وضاحت کیلئے طلب
جمعہ 22 مئی 2015 16:26
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے کے دو سیکرٹریوں کو 25 مئی کو کمیشن کے روبرو پیش ہوکر وضاحت کیلئے طلب کرلیا ، 3 معطل آر اوز نے کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر معافی مانگ لی ، پیسکو اور سوئی گیس کے ایگزیکٹو انجینئرز نے بھی کمیشن سے معافی مانگ لی ۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 3 معطل ریٹرننگ افسران کے کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت تینوں معطل آر اوز نے کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر معافی مانگ لی ، چیف الیکشن کمشنر نے آر اوز سے سوال کیا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ کمیشن کی طرف سے سزا دینے کی صورت میں ان کی ملازمت ختم ہوسکتی ہے ، آر اوز نے جواب دیا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ، مستقبل میں ایسی شکایت نہیں ہوگی ، کمیشن نے تحریری معافی مانگنے پر کیس نمٹا دیا ، کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر پیسکو کے دو ایگزیکٹو انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئر سوئی گیسبھی کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا ، کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں کمیشن نے کے پی کے کے دو سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کردیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.