دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اکیلی نہیں پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے‘ بجلی پر 125ارب کی سبسڈی ختم کر نے کا حکو متی فیصلہ غر یب پر ڈرؤن حملہ ہوگا ‘حکمران بجلی اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہیں ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جا ئیگا ‘تحر یک انصاف حکومت کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کر یگی اور عوام حقوق کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے
تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور کی وفدسے گفتگو
جمعہ 22 مئی 2015 16:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اکیلی نہیں پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے‘ بجلی پر 125ارب کی سبسڈی ختم کر نے کا حکو متی فیصلہ غر یب پر ڈرؤن حملہ ہوگا ‘حکمران بجلی اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہیں ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جا ئیگا ‘تحر یک انصاف حکومت کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کر یگی اور عوام حقوق کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے ۔
اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کی رکن بیگم مہناز رفیع کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام اور عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے غر یب آدمی پہلے ہی دو وقت کی روٹی اور مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ان حالات میں حکومت نے غر یبوں کو بجلی پر دی جانیوالی 125ارب کی سبسڈی ختم کر دی ہے تو پھر غر یبوں کے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں رہیگا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.