ملازمین کو پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی، منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے
جمعہ 22 مئی 2015 16:53
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ نواز رحمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے بیڑے میں ایندھن کی بچت والے طیاروں کی شمولیت کے ساتھ ملازمین کو پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والے پانچویں ایئر بس A-320 کی آمد کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2015 ء کی پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے کے مالیاتی نتائج گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں ایندھن کی بچت والے طیاروں کی شمولیت کے ساتھ ملازمین کو پی آئی کے احیاء کے لئے مزید محنت کرنی ہوگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایئر لائن نے صلاحیت میں اضافے کے لئے اپنے بیڑے میں طیاروں کو شامل کرنے کے ایک شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کا آغاز کردیا ہے، فی الحال ایئر لائن کے پاس پانچ A320 طیارے ہیں جبکہ جون۔
جولائی 2015ء تک مزید آٹھ A320 نیرو باڈی طیارے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائیں گے۔ مزید برآں لیز پر حاصل کئے جانے والے پانچ ATR-72 طیاروں میں سے دو طیارے پہلے ہی بیڑے میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ باقی جلد ہی شامل ہو جائیں گے۔ پی آئی اے نے بیڑے میں شامل کئے جانے کے لئے تین وائیڈ باڈی طیاروں کے لئے بھی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی بچت والے طیاروں کی شمولیت ایئر لائن کے آپریشن کو بہتر کر رہی ہے۔ ان طیاروں کو اندرون ملک پروازوں کے ساتھ ساتھ مختصر فاصلے کے بین الاقوامی روٹس پر بھی استعمال کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.