کیبل آپریٹرز پرپنجاب ریونیو کا لاگو کیا گیا ٹیکس واپس لیا جائے‘ کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان
کسی بھی ادارے کو کیبل آپریٹرز کے ہیڈرز بند کرنے کا اختیار نہیں،کیبل آپریٹرز کو ختم کرنے کے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں آج ہفتے کی شام تک مذاکرات نہ کیے گئے تو پنجاب میں کیبل سسٹم بند کردینگے‘کیپٹن عبدالجبار اور ملک فرقان کی پریس کانفرنس
جمعہ 22 مئی 2015 18:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز پرپنجاب ریونیو کا لاگو کیا گیا ٹیکس واپس لیا جائے، کسی بھی ادارے کو کیبل آپریٹرز کے ہیڈرز بند کرنے کا اختیار نہیں،کیبل آپریٹرز کو ختم کرنے کے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں، آج ہفتے کی شام تک مذاکرات نہ کیے گئے تو پنجاب میں کیبل سسٹم بند کردینگے۔
ان خیالات کا اظہار کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن عبدالجبار اور ملک فرقان نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
عہدیداروں نے کہا کہ تمام کیبل آپریٹرز انا کے بت توڑ کر متحد ہو گئے ہیں ،کیبل سسٹم کو بند کرنا صرف پیمرا کا اختیار ہے ، بڑی کمپنیاں آ گئیں تو فیسیں کئی گنا بڑھ جائیں گی ، ہیڈرز کی بندش کیخلاف عدالت جا رہے ہیں۔
کیپ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز4 کیبل آپریٹرز کے ہیڈرز کو سیل کر دیا گیا ، کیبل آپریٹرزپیمرا کے لائسنس یافتہ ہیں ، کسی اور ادارے کو کیبل آپریٹرزکے ہیڈرز کو بند کرنے کا اختیار نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز نے کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ،کیبل آپریٹرز کو ختم کرنے کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں ، ہیڈرز کی بندش پر ایف آئی آر درج کرائی جائیگی ۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.