احتساب بیورو ملتان ریجن نے وہاڑی کے تاجرکے خلاف جعلی رسیدیں اور چیک دینے کا پہلا کیس فائل کر لیا
ہفتہ 23 مئی 2015 16:21
اسلام آباد ۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) قومی احتساب بیورو ملتان ریجن نے وہاڑی کے تاجر شیخ ذکاء الرحمان کے خلاف معصوم لوگوں کو سرمایا کاری کے ذریعے منافع کے نام پر دو کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم لیکر انہیں جعلی رسیدیں اور چیک دینے کا الزام میں پہلا کیس فائل کر لیا ۔
(جاری ہے)
قومی احتساب بیورو اسلام کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کو وہاڑی کے تاجر ذکاء الرحمان کے خلاف کئی افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم نے ان سے اپنے چینی کے ہول سیل کے کاروبار میں سرمایہ کاری پر بڑا منافع دینے کا لالچ دیا تھا تاہم بعدازاں ذکاء الرحمان نے متاثرین کو جعلی رسیدیں اور اپنے کاروبار اور ذاتی کاؤنٹس سے متاثرین کو چیک دیئے تاہم تمام بینکوں نے ان پر ادائیگی سے انکار کردیا ۔
نیب نے شیخ ذکاء الرحمان ولد بہاؤدین حاجی کے خلاف ملتان احتساب عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا ۔ واضح رہے کہ نیب ملتان ریجنل بیورو کا قیام مارچ 2015ء میں عمل میں لایا گیا تھا ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی جانب سے اس ریجنل بیورو کے قیام کا مقصد ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی کے دور دراز کے علاقوں کے میکنوں کو اپنی شکایات کیلئے لاہور کا طویل سفر طے کرکے آنے سے بچانا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.