سکھر، پولیس نے ٹرین پرچھاپہ مار کر30 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
ہفتہ 23 مئی 2015 16:50
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پولیس نے ٹرین پرچھاپہ مار کر30 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس روہڑی نے خفیہ اطلاع پرکراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد کر لیا۔
(جاری ہے)
حویلیاں سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس پر سوار ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ریلوے پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ریلوے پولیس صدیق کانجو نے بتایا کہ ملزم راشد قریشی کے قبضے سے ماچس بم اور چاکلیٹی بم کا مواد بر آمد کرکے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ایس ایچ او کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.