وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ،سیاسی اموراور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے ،پاک فوج کو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، قومی لائحہ عمل کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،اس نازک وقت میں زیادہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے شہباز شریف کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور منتخب نمائندوں سے گفتگو
ہفتہ 23 مئی 2015 20:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے ،پاک فوج کو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، قومی لائحہ عمل کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،اس نازک وقت میں زیادہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ، ملاقا ت میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور ان حالات میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے جس کے باعث قومی معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جا رہا ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے درست سمت میں مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.