پاک چائینہ اقتصادی راہدری روٹ کی تبدیلی تختہ لاہور کوشامل کرنے کیلئے کی جارہی ہے،اسفندیارولی خان
عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت روٹ کی تبدیلی کی حمایت نہیں کریگی، اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑا توجائینگے،پختون کے خون پر دستخط نہیں کرونگا،سربراہ عوامی نیشنل پارٹی
ہفتہ 23 مئی 2015 21:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پاک چائینہ اقتصادی راہدری روٹ کی تبدیلی تختہ لاہور کوشامل کرنے کیلئے کی جارہی ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت بھی روٹ کی تبدیلی کی حمایت نہیں کریگی، اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑا توجائیں گے،پختون کے خون پر دستخط نہیں کرونگا۔عوامی نیشنل پارٹی نے پاک چائینہ اقتصادی راہداری روٹ کی تبدیلی پر سخت موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں صاحب جیل بھی بھجوا دے توجانے کوتیارہوں لیکن پختونوں کے خون پر کسی صورت دستخط نہیں کرونگا۔
پشاورمیں ملک طمہاش سٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ بیان پر شدیددکھ ہوا ،جس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کاشغرروٹ کی مخالفت کرنیوالے پاکستانی نہیں ،وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ کیاپختون اوربلوچی پاکستانی نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ اقتصادی راہدری روٹ کی تبدیلی تختہ لاہور کوشامل کرنے کیلئے کی جارہی ہے ،ان کاکہنا تھا کہ میرے باپ دادا پر بھی غداری کاالزام لگایا تھا، وزیراعظم نے28مئی کودوبارہ اجلاس بلایا ہے ،جس میں اہم فیصلے ہونگے تاہم عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت بھی روٹ کی تبدیلی کی حمایت نہیں کریگی، انکاکہنا تھا کہ اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑا توجائیں گے،پختون کے خون پر دستخط نہیں کرونگا، پختونوں کی حمایت کرنا اگر پاکستان دشمنی تووہ الگ بات ہے، حکومت بتائیں کہ خیبرپختونخوا کوکیوں ترقی سے محروم کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے دل میں چورہے اس لئے باتیں چھپائی جارہی ہیں ۔حکومت بتائے 48انڈسٹریل زون کہاں بنائے جارہے ہیں، صوبائی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے اسفندیارولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا صرف دعوے کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.