`وزارت حج ہمیں حج بیت اﷲ سے محروم نہ کرے، مجلس وحدت مسلمین
کوئٹہ سے سو حاجی حج پر جانا چاہتے ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور اب حج کی سعادت حاصل کرنے سے بھی جان بوجھ کر محروم رکھا جارہا ہے اہل تشیع خصوصاََ ہزارہ کمیونٹی کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ،روزگار اور تجارت تباہ ہوگئی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت سے محروم کردیا گیا ہے`
ہفتہ 23 مئی 2015 22:18
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری کوئٹہ ڈویثرن شیخ ولایت حسین جعفری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وزارت حج ہمیں حج بیت اﷲ سے محروم نہ کریں اس وقت بھی کوئٹہ سے سو حاجی حج پر جانا چاہتے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز علمدار روڈ پر واقعہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر کربلائی رجب علی ، سید نصراﷲ حسینی ،محمد علی ، ذاکر حسین، حاجی سلیم رضا خان ، بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان بھر میں اہل تشیع خصوصاََ ہزارہ کمیونٹی گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے جسکی وجہ سے ہمارا روزگار اور تجارت رتباہ ہوگئی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت سے محروم کردیا گیا اسی طرح جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اپنی آوازبلند کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور ہر معاملے پر ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور اب حج کی سعادت حاصل کرنے سے بھی جان بوجھ کر محروم رکھا جارہا ہے صوبائی مشیر حج اور سینئر وزیر نے بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وفاقی معاملہ ہے کیونکہ حج ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہمیں اس فریضے کی ادائیگی سے روکنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے سو کے قریب لوگ حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں انہیں جانے کی اجازت دی جائے اور حکومت ہمارے جائز مطالبہ پر عمل درآمد کرکے ہمارے لوگوں میں پائی جانیوالی بے چینی کو ختم کرے ۔
`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.