` وزیراعلیٰ بلوچستان کیصوبائی وزیر صحت کے گھر پر حملے کی مذمت،رپورٹ طلب`

ہفتہ 23 مئی 2015 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پنجگور میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے گھر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض ناعاقبت اندیش عناصر ایسی مذموم کاروائیوں کے ذریعے غیر یقینی کی فضاء پیدا کرکے صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو متاثر کرنے کے خواہاں ہیں جس میں انہیں بالآخر ناکامی ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حملہ میں صوبائی وزیر کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کواس واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کیں ہیں

متعلقہ عنوان :