پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے تاہم شہر یار خان کے بھارت میں اثر و رسوخ کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں ‘ سابق وکٹ کیپرذوالقرنین حیدر
اتوار 24 مئی 2015 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریزکاانعقادمشکل نظرآتاہے تاہم چیئرمین پی سی بی کے بھارت میں اثر و رسوخ کی وجہ سے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں،پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے سیریز بھی کانٹے دار ہوگی ۔ وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ۔ سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سیریز کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے لیکن چیئرمین پی سی بی کا بھارت میں کافی اثر و رسوخ ہے اور امید ہے کہ ان کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور دونوں روایتی حریفوں کے مابین سیریز کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ چار گھنٹے ٹریننگ کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
گزشتہ کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور امید ہے کہ میں ایک نہ ایک دن ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا ۔مجھے یقین ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہر یار میرے معاملہ پر غور کریں گے ۔ذوالقرنین حیدر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز بھی غیر ملکی کرکٹرز کی طرح ٹریننگ کرتے ہیں لیکن سٹریس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی ان فٹ ہوتے ہیں ،سٹریس سے مسلز پر کھچاؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی فٹنس متاثر ہوتی ہے ۔
ان کو ان فٹ ہونے سے بچانے کے لئے ان کے سٹریس میں کمی لانی ہوگی ۔ْواضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر جو کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے وہ 2010 دوبئی میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف پانچویں ون ڈے کی صبح اپنے ہوٹل کے روم سے غائب ہوگئے تھے اور بعد میں پتہ چلا کہ وہ انگلینڈ پہنچ گئے تھے۔ان کا دعوی تھا کہ ان کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں ملی تھیں اور انہیں کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا کہا گیا تھا تاہم بعد میں پی سی بی کے ماہر نفسیات مقبول بابری نے ان کو سٹریس سے نجات دلوانے کے لئے کئی نفسیاتی سیشن منعقد کئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.