پاکستان افغانستان کے ساتھ ایک غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے ،حکومت قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،مفاہمتی عمل افغان آئین کے فریم ورک کے اندر اور اسلامی اقدار کے مطابق ہوگا، جاری بدامنی ملک اور عوام پر مسلط کی گئی ہے ،افغانستان جنگ کے حق میں نہیں،افغان حکومت اور عوام باوقار،حقیقی اور دیر پا امن چاہتے ہیں،افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا تقریب سے خطاب
اتوار 24 مئی 2015 23:33
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ایک غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے ،حکومت قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،مفاہمتی عمل افغان آئین کے فریم ورک کے اندر اور اسلامی اقدار کے مطابق ہوگا، جاری بدامنی ملک اور عوام پر مسلط کی گئی ہے ،افغانستان جنگ کے حق میں نہیں،افغان حکومت اور عوام باوقار،حقیقی اور دیر پا امن چاہتے ہیں۔
اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے معصوم استانکزئی کے قائم مقام وزیر دفاع کا چارج سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کو دو مختلف مراحل میں مصالحتی عمل کی ضرورت ہے جن میں پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ امن شامل ہے جیسا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے ۔(جاری ہے)
افغان صدر نے کہا کہ افغان حکومت اور عوام باوقار،حقیقی اور دیر پا امن چاہتے ہیں کیونکہ باوقار طریقے سے حاصل کیا جانے والاامن ہی قومی مفادات کے تحفظ کا ضامن ہے ۔
انھوں نے افغان پولیس ،آرمی، انٹیلی جنس ایجنسی کے ممبران اور افغان عوام کو یقین دلایا کہحکومت قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور وعدہ کیا کہ مفاہمتی عمل افغان آئین کے فریم ورک کے اندر اور اسلامی اقدار کے مطابق ہوگا۔انھوں نے کہاکہ ملک میں جاری بدامنی افغانستان اور عوام پر مسلط کی گئی ہے ،افغانستان جنگ کے حق میں نہیں۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.