ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد کی نماز جنازہ ادا، شہر میں مکمل ہڑتال، رینجرز تعینات
منگل 26 مئی 2015 11:05
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2015ء) ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، شہر میں مکمل ہڑتال ، سیکورٹی کے سخت انتظامات ، رینجرز تعینات کر دی گئی۔ ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں گورنر پنجاب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
گزشتہ روز وکلا اور پولیس تصادم کے بعد شہر میں ہو کا عالم ہے ، سرکاری اور نجی سکول بند ہیں ، کاروباری مراکز ، منڈیاں اور دکانوں کے شٹر ڈاؤن ہیں ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے نواز شریف سٹیڈیم میں رینجرز کے دستے الرٹ ہیں جبکہ تھانہ سٹی میں ملحقہ اضلاع سے پولیس کی بلوائی گئی اضافی نفری تعینات ہے۔(جاری ہے)
ڈسکہ میں گزشتہ روز وکلا اور پولیس کے تصادم کے بعد دکانوں ، کاروباری مراکز ، منڈیوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ، پٹرول پمپ ، سی این جی سٹیشنز ،چھوٹے بڑے ریسٹورانٹ ، ٹی سٹال بند اور سڑک کنارے لگنے والے فروٹ کے ٹھیلے بھی غائب ہیں ۔
شہر بھر میں سناٹا اور ہو کا عالم ہے ۔ نجی اور سرکاری دفاتر ، سکولوں میں تعطیل ہے تاہم آج ہونے والا ایف اے کا پیپر منسوخ نہیں کیا گیا جو معمول کے مطابق ہوگا ۔ تھانہ سٹی کے سامنے لوگ جمع ہیں ، دوسری طرف کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے نواز شریف سٹیڈیم میں رینجرز کے دستے الرٹ ہیں جبکہ شہر میں کشیدگی کے باعث سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سمبڑیال سے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے ۔ گزشتہ روز ڈسکہ میں پولیس اور وکلا کا تصادم اس وقت خونی لڑائی میں بدل گیا تھا جس کے بعد شہر میں ہر طرف آگ لگ گئی ، حالات کشیدہ ہوتے ہی شہر بھر کی مارکیٹیں اور بازار بھی بند رہے ۔ مشتعل مظاہرین نے ٹی ایم اے ، ڈی ایس پی آفس اور اسسٹنٹ کمشنر کا گھر جلا دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.