وزیراعظم سکیم کے تحت بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

منگل 26 مئی 2015 15:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ ایند مینجمنٹ سائنسز میں بروزمنگل وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت بیوٹمز کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و سابق وزیر تعلیم طاہر محمود تھے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و سابق وزیر تعلیم طاہر محمود کا بیوٹمز آمد پر استقبال کیا جب کہ انہیں بیوٹمز کے مختلف حصوں اور ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا اور بیوٹمز کے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

تقریب کا انعقاد بیوٹمز تکتو کیمپس کے گرین ہال میں کیا گیا تقسیم لیپ ٹاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و سابق وزیر تعلیم طاہر محمود نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ بلوچستان میں ہم عمارتیں تو بنا لیتے ہیں لیکن ادارے نہیں بنا سکے میرے لیے انتہائی اطمینان کن امر ہے کہ بیوٹمز نہ صرف ایک جدید اور سہولیات سے لیس یونیورسٹی ہے بلکہ ایک بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کا حامل ادارہ بھی ہے بیوٹمز آکر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا مستقبل وائس چانسلر احمد فاروق بازئی کی سربراہی میں انتہائی روشن اور محفوظ ہاتھوں میں ہے صوبائی حکومت تعلیم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور نقل کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف کی ترجیح ہے کہ بلوچستان میں جہالت کے اندھیرے کو مٹا کر تعلیمی انقلاب برپا کیا جائے تا کہ بلوچستان ترقی کی طرف گامزن ہوجائے یہ تقریب اور طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم وزیر اعظم پاکستان کی سوچ کی عکاسی ہے تا کہ طلباء کو جدید تعلیمی تقاضوں سے روشناس کرایا جا سکے ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و سابق وزیر تعلیم طاہر محمود نے مزید کہا کہ میرے ایم پی اے فنڈ سے اڑھائی سو طلباء اب تک وظیفہ حاصل کر چکے ہیں اور میرے خواہش ہے کہ ان طلباء میں تعلیمی وظائف وائس چانسلر بیوٹمز احمد فارووق بازئی تقسیم کریں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے اپنے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و سابق وزیر تعلیم طاہر محمودکا بیوٹمز آمد پر شکریہ دا کیا ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے طاہر محمود تعلیم دوست اور بیوٹمز کے قریبی دوستوں میں سے ہے جبکہ آپ کی تعلیمی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں وائس چانسلر بیوززٹمز احمد فاروق بازئی نے ایم پی اے طاہر محمود کے توسط سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے تمام ممبران کو بیوٹمز دورہ کرنے کی دعوت دی

متعلقہ عنوان :