یونیورسٹی انتظامیہ نے فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا، ترجمان سر سید نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

منگل 26 مئی 2015 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سر سید نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا،طلباء کا فیسوں میں اضافے پر احتجاج کے حوالے سے شایع رپورٹس کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرسید یونیورسٹی نے ہمیشہ طالب علموں کی تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے اور دارے کی کوشش رہی ہے کہ طالب علم کسی بھی مالی مشکلات کے بغیر اپنی تعلیم کو جاری رکھے ۔

ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لئے اسکالر شپ کے ساتھ مستحق طلبا و طالبات کے لئے مالی امدا د بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دیں سکے اور بیکار اور منفی سرگرمیوں سے انہیں بچایا جا سکے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ علم کی شمع کو روشن کرنے کے لئے پر عزم ہے اور طلباء و طالبات کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خبربے بنیاد اور بلاجواز ہے

متعلقہ عنوان :